Pakistan Indpendence Day Speach - Meher Diary

Latest

Search This Blog

Thursday, August 12, 2021

Pakistan Indpendence Day Speach

 Pakistan Indpendence  Day Speach 

باسمہ تعالیٰ



#میرے_وطن_میرے_بس_میں_ہو_تو

انسان بوجوہ ذوق! توازن اور جمال پر مرتا ہے. اور یہ کہنے میں کوئی مبالغہ نہیں ہے کے میرے وطن عزیز پاکستان میں بحیثیت ارض ایک جمالیاتی روپ پنہاں ہے اور انواع و اقسام کی آمیزیش اس توازن کے ساتھ برپا ہے گویا آپکو کسی کسر کا شائبہ تک نا ہو. اسی وطن میں چاند کی طرح فدا ہونے کو دیوانگی کی حد تک سمندر موجود ہے، پانیوں کا لاڈ بل کھاتی لجاتی شرماتی دریائی راہداریاں ہیں. ان سے متصل نہری بیل باٹم صناعی پر عش عش کر اٹھتا ہے.. اونچائیوں کے مداح کمندیں ڈالنے والے جوشیلوں کے لئےبرف پوش پہاڑی سلسلے ایک طلسم ہوش ربا پیش کرتے ہیں.. اور پہاڑوں اور ان کے دامنوں میں رہنے والوں سے کم ازکم میرا عشق چھپائے نہیں چھپتا.... ہاں بس چھپا لیا ہے. 😪
میرے ہاں صحراؤں پر جھر مر جھر مر برسات کی دعا خو بخود ہی چسپاں ہے.... اجناس کی بیش قیمتی کا پوچھئے مت، خوشبو دار پھل، سبزیاں کئی ملکوں کی طرح نا تو بے ذائقہ ہیں نا ہی پلاسٹک کے معلوم ہوتے ہیں..... میرا ہاں جنگلات خلوت کی دعوت دیتے ہیں.....گویا آستانہ درویش بھی استوار ہے. 
موسم وہ نوازش مالک تعالیٰ کی ہے کے ہر مخلوق کے ہا‍ں ہر چند کچھ نا کچھ دیر مہمان رہ کر جاتا ہے..... ہم گرمی کی راتیں اور چھتوں پر گزارے قصے لکھتے پڑھتے ہیں، سردیوں کی نرم دھوپ، رومانس، لپک اور تنک پر کئی ابواب یہیں موجزن ہیں، بہاروں میں ہر آنچل کسی نا کسی طرح گل تر سے ضروع استوار ہوتا ہے، خزاں ذرا توقف کو دالانوں کی سیڑھیوں پر بٹھا دیتی ہے، ہوک یاس و حسرت گویا غمی خوشی کی ہر وجہ اپنی فیصد میں مکمل جواز وطن عزیز پر ملتا ہے.

سب سے خوبصورت بات یہ کے باشندگان پاکستان انتہائی خوبصورت مرد و زن ہیں، بے انتہا قابل اور جفاکش لوگ ہیں اس سے بہتر living combination شائد ہی دنیا میں کہیں پایا جاتا ہو.
ایک ہی مجھ میں بری بات رہ گئ ہے میں تعصب پر پڑ گیا،فرقہ پر اڑ گیا حریت اور ملت ان اجسام سے مفقود ہورہی ہے بس کے یہ مطلوب حالت ایمانی پر آجائے تو میرے دیس سے پیارا نا کوئی دیس ہے اور نا ہوگا.......
پاکستان زندہ باد

آصف حسین



1 comment:

  1. Great post but I was wondering if you could write a little more on this subject? I’d be very thankful if you could elaborate a little bit further. Thanks in advance! Funny Quotes By politicians

    ReplyDelete