Islamic Post - Meher Diary

Latest

Search This Blog

Wednesday, September 29, 2021

Islamic Post


نیکیاں گنی نہیں، تولی جائیں گی
کچھ دن پہلے میں اک مولوی صاحب کو سن رہی تھی۔ جو بتا رہے تھے کہ نیکیاں گنی نہیں، تولی جائیں گی۔
کہ مکہ مکرمہ میں اک بندہ اپنے ائیر کنڈیشن آفس سے نکل کر AC والی گاڑی میں بیٹھ کر کعبہ پاک میں آ کر با جماعت نماز ادا کرتا ہے۔ جہاں اک نماز کا ثواب باقی جگہوں کی نسبت کئی لاکھوں نمازیں ادا کرنے جتنا ہے، اور اک بندہ سڑک کنارے مزدوری لگا ہو، نماز کا ٹائم ہو، اسے وضو کے لیے ٹھیک سے پانی بھی میسر نا ہو، لباس بھی مٹی والا ہو۔ نماز کے لیے جانا ہو اور اسے یہ بھی ڈر ہو کہ مالک کام سے نکال نا دے، لیکن فر بھی وہ سڑک کنارے نماز ادا کر رہا ہو، کیا ہی اجر ہوگ اس نماز کا؟؟؟
اسی لیے... نیکیاں گنی نہیں، تولی جائیں گی، اک طرف 5000 کا اک نوٹ ہو، اور دوسری طرف 10، 10 کے 1000 نوٹ؟ تو کس کا پلڑا بھاری ہو گا؟
بس اللہ جس کے لیے چاہتا ہے اس کا اجر کئی گنا بڑھا دیتا ہے، اس کی نیت اور کوشش کو دیکھ کر۔
اللہ ہم سب کو 5 وقت کا پکا سچا نمازی بنائے اور اللہ کی مخلوق کے ساتھ حسن سلوک کرنے کی طوفیق عطا فرمائے۔
بیماروں کو صحت و تندرستی عطا فرمائے اور ہمارے فوت شدگان کو کروٹ کروٹ سکون بخشے، ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے ساتھ نرمی والا معاملہ کرے۔ آمین ثم آمین

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
صبح بخیر
غلطی کوتاہی معاف، جزاک اللہ

No comments:

Post a Comment